تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 09 جولائی:بہار میں ووٹروں کی نظرثانی معاملے اور ٹریڈ یونین کی ہڑتال کی حمایت میں انڈیا اتحاد کی طرف سے آج بلائے گئے بہار بند سے ریل اور سڑک کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ بند حامیوں نے راجدھانی پٹنہ سمیت ریاست بھر میں ریل اور سڑک کو جام کرکے احتجاج کیا۔ مہاتما گاندھی سیتو پر آمدو رفت میں خلل پڑا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور تیجسوی یادو پٹنہ میں انکم ٹیکس گولمبر سے ویر چند پٹیل پتھ اور شہید اسمارک کے راستے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کریں گے۔
اس درمیان خبر ہے کہ آر جے ڈی لیڈروں نے دربھنگہ جنکشن پر نمو بھارت ٹرین کو روک دیا ہے۔ ریلوے ٹریک جام کرنے پہنچے آر جے ڈی لیڈر پریم چندر عرف بھولو یادو نے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کا کام کمزور اور پسماندہ طبقات کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش ہے۔

