ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی صدارت میں اجلاس ہوئی منعقد

تاثیر 1 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ-سہ-ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رچی پانڈے کی صدارت میں پولنگ سٹیشنوں کو ریشنلائز کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوئی۔
ایم پی کے نمائندے سیتامڑھی ارون پاٹھک، ایم پی نمائندے شیوہر  ناگیندر پرساد سنگھ، پریہار ممبر اسمبلی کے نمائندے  رام نریش یادو، باجپٹی ممبر اسمبلی کے  نمائندے  ابھیرام پانڈے، بیلسنڈ ممبر اسمبلی کے نمائندے محمد شوکت علی، سرسنڈ ممبر اسمبلی کے نمائندے ارون کمار، جنتا دل یونائیٹڈ کے نمائندے سدیش کمار، راشٹریہ جنتا دل کے نمائندے گوہر  شامی ۔ کانگریس کے ضلع صدر رکتو پرساد، سی پی ایم کے سکریٹری  دیویندر پرساد یادو، بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے ارون گوپ، ایل جے پی آر کے نمائندے ہری نارائن پاسوان، ایل جے پی ویمن سیل کی صدر ادھیرا دیوی، بی ایس پی ضلع صدر  سہدیو رام، آر ایل ایس پی کے نمائندے محمد سجیر عالم منصوری اجلاس میں موجود تھے۔
ڈپٹی الیکشن آفیسر ڈاکٹر وپن کمار نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کو ریشنلائز کرنے کی تجویز کا مسودہ شائع کیا گیا  جس کی فہرست موجود تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو دستیاب کر دی گئی تھی اور ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ 6-7.2025 تک مذکورہ مسودے کی اشاعت پر دعوی/اعتراضات دیں۔ جو بھی دعوی/اعتراض موصول ہوتا ہے اس کی تحقیقات الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کرے گا۔ تحقیقات کے بعد 9 یا 10 جولائی کو تمام نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے دوبارہ اجلاس کی جائے گی۔ جس کے بعد پولنگ اسٹیشن کی حتمی تجویز منظوری کے لیے کمیشن کو بھیجی جائے گی۔ بتایا گیا کہ پولنگ سٹیشن کی کل تعداد 2553 ہے، ریشنلائزیشن کے بعد کل پولنگ سٹیشن کی تعداد 2898 ہو جائے گی۔
اجلاس میں تمام الیکٹورل رجسٹریشن افسران موجود تھے۔