تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 4 جولائی: جھارکھنڈ کے وزیر صحت عرفان انصاری کو جمعرات کی رات دیر گئے ایک نامعلوم شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ فون کرنے والے نے وزیر کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑانے کی دھمکی دی اور گالی گلوچ بھی کی۔ یہ دھمکی فون نمبر 7903928578 سے دی گئی، جب وزیر دہلی میں تھے۔ انصاری نے اس واقعہ کے بارے میں رانچی کے ایس ایس پی کو مطلع کر دیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
وزیر نے اسے ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ پولیس نے کال نمبر ٹریس کرکے کال کرنے والے کی شناخت کے لیے تکنیکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔