تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 21اکتوبر ( ذوالقرنین) روشنی کا تہوار دیوالی ملک بھر میں اور ساتھ ہی ساتھ پٹنہ اور پٹنہ سیٹی میں بڑے ہی جوش امنگ اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا ایک جانب جہاں گھروںمیں رنگ و روغن کے بعد برقی قمقمہ سے سجایا گیااور گھروں میں جگہ جگہ مٹی کی دیا جلا کر روشنی کی گئی وہیں دوسری جانب دوکان اور تجارتی اداروں اسکول کوچنگ سینٹر میں رنگ و روغن کے بعد نہایت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا اور وہاں بھی مٹی کے دیا کو جلایا گیا شام ہوتے ہی مذہبی رسومار ت کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر رات تک جاری رہامذہبی رسومات کے دوران اور پوجاکے بعد گھر کے بڑوں کے ساتھ ننھے منے بچوں بچیاں نے خوبآتش بازی جلائی اور اسی سلسلہ میں آکسیجن ٹراما اینڈ ملٹی اسپیشلیٹی ہوسپیٹل کمہرار پٹنہ میں ڈاکٹر پروین کمار ساہو نے اپنی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر محترمہ رجنی کماری کے ہمراہ اپنے اسپتال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی جس کے بعد انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروںکے درمیان اور دیگر ملازمین کو مٹھائی اور تحا ئف تقسیم کئے جبکہ مریضوں کے درمیان مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے روشنی کے تہوار دیوالی کی مبارک باد پیش کی۔

