ناتھنگر آور سلطان گنج اسمبلی حلقہ سے سیاسی پارٹی کے علاوہ آ زاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور ( منہاج عالم) انتخابی سرگرمیوں نے زور پکڑ لیا ہے،مہاگٹھ بندھن کی جانب سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار زیڈ حسن عرف ضیاء بھائی نے آخری دن 20 اکتوبر کو کلکٹریٹ میں باقاعدہ طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر زیڈ حسن عرف ضیاء بھائی حبیب پور واقع اپنے مرکزی انتخابی دفتر سے ایک شاندار جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔ جلوس میں ان کے ہزاروں حامی شریک تھے جو نعروں اور تالیوں  سےآواز بلند کر رہے تھے۔ڈھول نگاڑے،بینر،جھنڈے اور نعرے بازی نے پورے ماحول کو انتخابی رنگ میں رنگ دیا۔خواتین،نوجوان اور بزرگ سبھی جوش و خروش کے ساتھ ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے تھے۔نامزدگی دفتر پہنچنے پر زیڈ حسن عرف ضیاء بھائی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر مہاگٹھ بندھن کے مقامی رہنما، راشٹریہ جنتا دل کے عہدے داران، اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ پرچہ نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیڈ حسن عرف ضیاء بھائی نے کہا کہ میں مہاگٹھ بندھن کا مشترکہ امیدوار ہوں اور راشٹریہ جنتا دل کی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے،میں اسے کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔عوام کے مسائل کو ایوان تک پہنچانا،علاقے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میں ناتھنگر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے بھروسے کو مضبوطی دوں گا اور ان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔دوسری جانب سلطان گنج اسمبلی حلقہ سے مہاگٹھ بندھن کے امیدوار چندن کمار سنہا نے راشٹریہ جنتا دل کی ٹکٹ پر بھاگلپور کے کلکٹریٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔موصوف امیدوار نے نامزدگی داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ 25 سال سے یہاں جو بھی نمائیندے رہے ہیں۔انہوں نے یہاں کی صورت حال پر توجہ نہیں دی۔اس بار راجد رکاٹ قائم کرے گی۔راسثریہ جنتا دل کے لیڈر تیجیسوی یادو نے یہاں کے عوام کے مطالبے پر ہمیں ٹکٹ فراہم کیا ہے۔اس کی یہ پہل رنگ لائے گی۔جن سوراج پارٹی کی ٹکٹ پر ناتھنگر اسمبلی حلقہ سے حالیہ جمنی پنچایت مکھیا اور جگدیش بلاک مکھیا سنگھ کے نائب صدر اجئے رائے نے ناتھنگر اسمبلی حلقہ سے اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس سے فراغت کے بعد انہوں نے کہا کہ میں عوامی خادم ہوں۔اور مجھے لوگوں نے خدمت کرنے کے لئے اس یہ موقع دیا ہے۔اس حلقے سے میری کامیابی لازمی طور پر ہوگی۔بی پی ایل پارٹی سے ایڈووکیٹ منظر عالم نے ناتھنگر اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناتھنگر اسمبلی حلقہ میں 27 فیصد ووٹ مسلمانوں کا ہے۔میں نے قانونی شعبے میں 25 سال زائد سے منسلک ہوں۔اور اس شعبے سے میں نے دبے کچلے اور پسماندہ طبقات کی خدمات کی ہے۔اور میری سماجی خدمات بھی کافی ہے۔انشاء اللہ یہاں کی عوام ضرور حمایت دے گی۔اس کے علاوہ وپن بہاری سنگھ سلطان گنج،سنجئے کمار گپتا،ونٹی ٹھاکر،چندن کمار،شیام دیو پاسوان وغیرہ نے بطور آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی شامل کیا۔