پاکستان اور افغانستان کے مابین جلد اہم معاہدہ طے پا جائے گا: خواجہ آصف

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لاہور، 21 اکتوبر: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنی مشترکہ سرحد پر عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک ’’اہم‘‘ معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے الجزیرہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا، ’’عسکریت پسندی نے پاکستان اور افغانستان ،دونوں کے سرحدی علاقوں کو انتہائی طور پر متاثر کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اب امن اور بہتر تعلقات کی امید کے ساتھ اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘‘
پاکستان کے وزیر دفاع کے مطابق دونوں فریق کے درمیان معاہدہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہوا۔ خواجہ آصف نے اس معاہدے کی ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے سفیر ابراہیم قالن کا شکریہ ادا کیا۔