جے ڈی یو قائدین نے بارش سے ہوئے نقصانات، متاثرین کی تکالیف مدِنظر ڈی ایم کو کرایا آگاہ

تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) جے ڈی یو کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا کی قیادت میں پارٹی قائدین کے ایک وفد نے آج ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ سے ملاقات کر حالیہ شدید بارشوں سے ہوئے نقصانات اور متاثرہ لوگوں کی تکالیف کے مدِنظر انھیں آگاہ کردیا ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع کے مختلف حصوں اور ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام کے کئی محلوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے کچے مکانوں میں رہنے یا اپنے مویشی پالنے والے بہت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسکی روشنی میں وفد نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ افراد کے لئے فوری طور پر کھانے، رہائش اور ادویات کا بندوبست کیا جائے اور انکے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور انہیں مناسب وسائل فراہم کئے جائیں ۔ ضلع کلکٹر اجئے سنگھ کشواہا نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے دوران یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم باہمی عداوت اور اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور انسانیت کی حفاظت کے لئے ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ جے ڈی یو کے ضلعی ترجمان الکھ نرنجن جو وفد کا حصہ تھے انھوں نے کہا کہ بہار حکومت اور جے ڈی یو، متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ وفد میں رام پرویش رام، نکھل جئے سنگھ، سنجے بیٹھا، پرمود سنگھ، اجئے مہتو، بی جے پی کے ستیندر سنگھ عرف بھولا جی اور کملیش پاسوان کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔