تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ریاض،25اکتوبر:سعودی عرب اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ یہ بات سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتائی ہے۔بیان کے مطابق نائب وزیر خارجہ ولید الخیریجی نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈو سے ملاقات کی ہے۔دونوں سفارتی عہدیداروں نے دو طرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

