تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 16 اکتوبر : پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بھارت کی جانب سے ’پراکسی وار‘ لڑ رہی ہے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر شکوک کے بادل مندلا رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق آصف نے بدھ کی شب ایک انٹرویو میں کہا،’’مجھے شک ہے کہ کیا یہ جنگ بندی برقرار رہے گی، کیونکہ افغان طالبان کی بھارت کے ذریعہ مالی مددفراہم کی جا رہیہے۔ اس وقت وہ بھارت کے لیے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔‘‘

