تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پڈوچیری، 13 اکتوبر:مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 2,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے تین قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے اندرا گاندھی اسکوائر اور راجیو گاندھی اسکوائر کو جوڑنے والے تقریباً چار کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ کوریڈور کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔نتن گڈکری نے آج پڈوچیری میں 2,000 کروڑ سے زیادہ مالیت کے تین قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جس میں قومی شاہراہ 32 کے پڈوچیری-پونڈیانکوپم سیکشن کی 38 کلومیٹر چار لیننگ بھی شامل ہے، جس پر 1,588 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ نتن گڈکری نے ٹھٹنجواڑی زرعی کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 25.05 کروڑ روپے کی لاگت سے 13.63 کلومیٹر کی مسافت طے کرنے والی ای سی آر سڑک کی بہتری کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

