تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 16 مئی: آسام میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ آسام پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا اور 14 مبینہ دراندازوں کو ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
ہفتہ کو سوشل میڈیا پر معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ سرحد پر تعینات فوجی مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوکس آسام پولیس اور بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد پر 14 دراندازوں کی نشاندہی کی اور انہیں روکا۔
وزیر اعلیٰ نے فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں غیر قانونی دراندازی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے 14 مئی کو وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا تھا کہ آسام پولس اور بی ایس ایف نے 12 مبینہ دراندازوں کو آسام میں داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑ کر ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

