تاثیر 26 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 مئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 32.67 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی، چیک باؤنس اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں رائل اسٹیٹ گروپ اور اس سے وابستہ کمپنیوں اور افراد سے تعلق رکھنے والے پنجاب اور چنڈی گڑھ کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے چنڈی گڑھ رائل سٹی پروموٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ (سی آر سی پی ایل) اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف مارے گئے۔ ای ڈی کے مطابق، یہ کیس 19 جولائی 2025 کو ایس اے ایس نگر میں پنجاب پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔

