سہرسہ میں ایمس کے مطالبہ کو لیکر احتجاج

تاثیر 23 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سہرسہ، 23 مئی:سہرسہ میں ایمس اسپتال کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے شنکر چوک کے مندر احاطے میں احتجاج کیا گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے متفقہ طور پر سہرسہ میں ایمس اسپتال کے قیام کی تحریک کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔
اس احتجاج کی صدارت منوج گپتا نے کی جبکہ پروگرام کی نظامت سابق وارڈ کونسلر متھلیش جھا نے کی۔ مقررین نے کہا کہ کوسی خطہ کی ایک بڑی ا?بادی اب بھی معیاری صحت کی دیکھ بھال کی کمی کا شکار ہے۔ سنگین مریضوں کو علاج کے لیے پٹنہ، دربھنگہ اور دیگر بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے سہرسہ میں ایمس کا قیام علاقہ کے لاکھوں لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے۔