بونی کپور نے بیٹی انشولا کے لیے لکھی دل کی بات

تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور حال ہی میں روہن ٹھکر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ 6 جولائی کو خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کے بعد، دونوں نے ممبئی میں ایک شاندار رسپشن کا اہتمام کیا۔ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بونی کپور نے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔
بونی کپور نے انسٹاگرام پر شادی اوررسپشنکی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میری باصلاحیت بیٹی انشولا کی روہن سے شادی ہوتے دیکھنا ایک یادگار لمحہ ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔‘‘ ان کے اس جذباتی پیغام کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔