تاثیر 14 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنبھل، 14 جولائی: اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کرنے کی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں منگل کو ضلع کے اسمولی تھانہ علاقے کے گاؤں مڑھن میں ایک عیدگاہ پر بلڈوزر کارروائی کرتے ہوئے اسے منہدم کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق عید گاہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس دوران تین تھانوں کی پولیس فورس تعینات رہی۔
گاؤں مڑھن میں قبرستان کی زمین، گاٹا نمبر 208 اور گاٹا نمبر 210 (رقبہ 0.128 ہیکٹیئر) پر کیے گئے غیر قانونی قبضے کو ہٹانے کے لیے تحصیلدار نے بے دخلی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے لیے تحصیلدار دھیریندر پرتاپ سنگھ نے نائب تحصیلدار دیپک جوریل کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی، جو منگل کو کارروائی کے لیے مڑھن گاؤں پہنچی۔ اس کے بعد تحصیلدار، آر اے ایف اور تین تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور غیر قانونی عیدگاہ پر بلڈوزر کارروائی کی۔

