ہندوستان کا پہلا پرائیویٹ آربیٹل راکٹ وکرم-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا

تاثیر 18 جولائی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جولائی: ہندوستان کا پہلا پرائیویٹ آربیٹل راکٹ وکرم -1 ہفتہ کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔اس لانچ کو ’مشن آگمن‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مشن کو اصل میں 11:30 بجے لانچ کیا جانا تھا، لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر اسے دوپہر 12:06 پر لانچ کیا گیا۔حیدرآباد میں قائم اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ذریعہ بنایا گیا وکرم-1تین ٹھوس ایندھن کے مراحل اور ایک مائع آربیٹل ایڈجسٹمنٹ ماڈیول سے تقویت یافتہ ہے۔
وکرم-1 کے لانچ کے ساتھ ہی، ہندوستان نے گلوبل پرائیویٹ آربیٹل لانچ مارکیٹ میں قدم رکھ دیاہے۔ یہ ہندوستان کی تجارتی خلائی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس اور اس کے سائنسدانوں کو کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ کمپنی کے شریک بانی، پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا سے فون پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اسکائی روٹ نے اپنی جڑیں آسمان میں پیوست کر دی ہیں اور زمین پر بھی ان جڑوں کو مضبوط کیا ہے، جس سے ملک کے نوجوانوں کو ترغیب ملے گی۔