تاثیر 14 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوادہ ،14اگست: راجدھانی پٹنہ کے بختیار پور-پٹنہ ہائی وے پر ایک ہولناک سڑک حادثے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی، جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اور علاج کے دوران اس کی بھی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ خسروپور اور فتوحہ تھانے کی سرحد واقع پنگت ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ حادثہ زائرین کو لے جانے والی بس کرین سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔کانوڑیا راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ 28 سالہ شیو پوجن رائے ساکن غیاث پور، تہٹی رسول پور، چھپرہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ چھپرہ کے امنور تھانہ علاقے کے قاسم پورگاؤٔٔں کا رہنے والا 60 سالہ راج دیو سنگھ زخمی ہوگیا اور پٹنہ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

