تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج سے ایک روز قبل روہتاس ضلع کے سنجھولی تھانہ علاقے میں تلئی گاؤں کے رہنے والے رام پرکاش رام اپنی بیٹی سلونی کماری کے ساتھ گپتا دھام جا رہے تھے کہ تلئی موڑ کے قریب ہی انکی بائک بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی ۔ نہر کے تیزبہاؤ کی وجہ سے منٹوں میں دونوں کی لاشوں کو بھی نکالنا مشکل ہو گیا تھا ۔ نہر میں لاپتہ ہوئے دونوں باپ بیٹی کی لاش آج 20 گھنٹہ بعد نکال لی گئی ہے، دونوں لاشوں میں سلونی کی لاش اگریر تھانہ علاقہ اور اسکے باپ رام پرکاش رام کی لاش وشرام پور سے ملی ہے ۔ آسام رائفلز میں خدمات انجام دینے والے رام پرکاش رام چھٹی پر اپنے گاؤں آئے تھے ۔ مقامی لوگوں، سنجھولی پولس، مقامی غوطہ خوروں اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم کی سرگرم شراکت کی وجہ سے سلونی کی لاش اگریر تھانہ علاقے میں اور اس کے والد رام پرکاش رام کی لاش وشرام پور میں برآمد ہوئی ۔

