سابق وزیر اور رنجی کرکٹر محسن رضا نے بی سی سی آئی سے اتر پردیش کے لیے چار کرکٹ ٹیموں کا مطالبہ کیا

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 25 اگست: اتر پردیش کے سابق وزیر مملکت اور سابق رنجی کرکٹر محسن رضا نے ایک بار پھر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سامنے اتر پردیش کی بڑی آبادی اور یہاں موجود کرکٹ کے ہنر کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر ریاست کو کم از کم چار کرکٹ ٹیموںکی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن محدود مواقع کی وجہ سے بڑی تعداد میں کھلاڑی اعلیٰ سطح تک پہنچنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
محسن رضا نے کہا کہ تقریباً 25کروڑ کی آبادی والے اتر پردیش میں کرکٹ کھیلنے والے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اس لیے اتنی بڑی ریاست کے لیے صرف ایک بڑی ٹیم کا ہونا ٹیلنٹ پول کے ساتھ انصاف نہیں کرتا۔