تاثیر 14 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 14 اگست: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس حوالے سے اہم اعلانات آئندہ ہفتے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرے گا جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھانا اور اسے عالمی اقتصادی نظام سے مزید الگ تھلگ کرنا ہے۔ ان اقدامات میں آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف ایسی معاشی تنہائی پیدا کرنا چاہتا ہے جس کی دنیا میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہ ہو۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی بھی برقرار رکھی جائے گی، جس کے نتیجے میں ایرانی بندرگاہوں سے سامان کی آمد و رفت شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
بیسنٹ کے بیان کے مطابق واشنگٹن کا مقصد ایران پر معاشی دباؤ کو مزید بڑھانا ہے تاکہ تہران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکے۔

