تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی27 ستمبر ( ذوالقرنین) چھوٹا سا پریاس تنظیم کی جانب سے درختوں کی تقسیم اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے درخت لگانے کی پہل کے ایک حصے کے طور پر آج شیتلا ماتا مندر، اگم کنواں ، پٹنہ سیٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،بہار قانون ساز اسمبلی کے وہپ اور مقامی MLA رتنیش کشواہا، کسان کمیشن کے چیئرمین روپ نارائن مہتا، سابق کونسلر بلرام چودھری، اور اسمرتی رانی نے مندر کے احاطے میں درخت لگائے اور سینکڑوں پھل اور پھولوں کے پودے تقسیم کئے،تمام مہمانوں نے تنظیم کی تعریف کی اور بتایا کہ “چھوٹا سا پرایاس” تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے قابل ستائش کام کر رہی ہے ،تنظیم کے چیف سرپرست سجیت کمار کیسرا اور صدر سبھاش کمار عرف انو کیسرا نے تمام مہمانوں کو پودا پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا،سبھی مہمانوں نے سب سے پہلے شیتلا ماتا مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی ، پجاریوں نے سب کو دیوی کی ساڑھی (اسکارف) پیش کرکے آشیرواد دیا،اس تقریب میں روی شنکر پریت، ادے اکیلا، شبھم کمار، دیواسیا کسیرا، آکاش ورما، ریویانشو پریت، رنجیت پاسوان، مہیش مالی، اور درجنوں دیگرلوگوں نے شرکت کی۔

