دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب میں حاضری دی

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 27 ستمبر(ذوالقرنین) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سردار ترنجیت سنگھ سندھو نے آج تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو دوا رہ میں حاضری دی، جہاں انہوں نے گرو مہاراج کے سامنے سر خم کر کے، دعا کی، کیرتن سنے، اور گرو گووند سنگھ جی مہاراج اور ماتا صاحب کور جی کے جوڑا صاحب اور ہتھیاروں کا بھی دیدار کیا،
اس موقع پر تخت صاحب کے جتیدار سنگھ صاحب گیانی بلدیو سنگھ نے انہیں سروپہ پیش کیا،تخت صاحب منیجنگ کمیٹی کے صدر جگجوت سنگھ سوہی، جنرل سکریٹری اندرجیت سنگھ، اور نائب صدر گروندر سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو کرپان اور یادگاری نشان سے نوازا، اس کے بعد ا نھیں گوردوارہ گائے گھاٹ کے دورے پر لے جایا گیا،سردار جگجوت سنگھ سوہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار تر نجیت سنگھ سندھو جن کا تعلق سردار تیجا سنگھ سمندری کے خاندان سے ہے اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہی وجہ ہے کہ ان کے نام سے منسوب عمارت میں شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اپنا دفتر کمپلیکس قائم کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر کو تخت صاحب کی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اس دوران انہوں نے لنگر ہال کا بھی دورہ کیا اور خدمت کی، اس موقع پر تخت صاحب کے سپرنٹنڈنٹ دلجیت سنگھ، منیجر پاپندر سنگھ، ہرجیت سنگھ، دلیپ سنگھ پٹیل، لنگر انچارج تیجندر سنگھ بنٹی بھی موجود تھے۔