بابا بٹیشورناتھ مقام پر خصوصی صفائی مہم چلائی گئی

تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ) سوچھتا ہی سیوا اور سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت اتوار کو سنگھواڑہ بلاک کے بابا بٹیشورناتھ مقام پر خصوصی صفائی اور عوامی بیداری مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران مندر احاطے اور آس پاس کے عوامی مقامات کی صفائی کی گئی اور لوگوں کو صفائی ستھرائی کے تئیں بیدار کیا گیا
مہم کی صدارت بلاک کوآرڈینیٹر سنجیو شریواستو نے کی۔ اس موقع پر صفائی سپروائزر سریندر رام، للت کمار منڈل، رتنیش کمار پاسوان، ریتک کمار سمیت بلاک کے مختلف گرام پنچایتوں کے صفائی کارکنان نے حصہ لیا۔ مہم کے دوران لوگوں سے مذہبی اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے، کوڑا کرکٹ مقررہ مقام پر ڈالنے اور صفائی کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی گئی۔ افسران نے کہا کہ صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول بنانے میں عام لوگوں کی شمولیت انتہائی اہم ہے