تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 26 ستمبر: نیپال کے ترائی خطے میں گنڈک ندی کے اطراف کے علاقوں میں جاری شدید بارش کے پیشِ نظر بہار میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ سرحدی نیز گنڈک، باگمتی اور کوسی ندی کے نظام سے متعلق حساس اضلاع کو الرٹ پر رہنے اور تمام ضروری تیاریاں یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر چیف سکریٹری پرتیئے امرت کی صدارت میں ہفتہ کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سیتا مڑھی، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سارن، مدھوبنی، دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور، سہرسہ، سپول، مدھے پورہ، کٹیہار، کھگڑیا اور بیگوسرائے سمیت دیگر حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
ضلع مجسٹریٹس کو ندیوں کی ا?بی سطح اور بہاو، نشیبی علاقوں، ندی کنارے ا?باد گاؤں، پلوں اور رابطہ سڑکوں کی مسلسل نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے۔ کوسی ندی کی ا?بی سطح میں گراوٹ درج کی گئی ہے، لیکن اس کے ا?س پاس کے اضلاع کو چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی ا?ر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی ا?ر ایف) کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ متعلقہ اضلاع میں کشتیاں، لائف جیکٹس، ریسکیو ا?لات اور دیگر ضروری وسائل وافر تعداد میں تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ، پولیس، ا?بی وسائل کے محکمے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان مسلسل تال میل اور رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

