اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن اسمبلی راجیو جسروٹیا نے عارضی ملازمین ودیگر مسائل کو اجاگر کیا

تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 21 ستمبر: جموں و کشمیر اسمبلی کے جاری اجلاس کے پہلے روز اپوزیشن ارکان نے مختلف عوامی اور ملازمین سے متعلق مسائل کو ایوان میں زور شور سے اٹھایا۔ جسروٹہ کے رکن اسمبلی راجیو جسروٹیا نے بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین، نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین، آؤٹ سورس ملازمین اور آنگن واڑی کارکنوں کے مسائل کے علاوہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
راجیو جسروٹیا نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے مطالبات اور حقوق کے لیے مختلف محکموں میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، لیکن حکومت اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے سروس سے متعلق مسائل، مستقل کرنے اور روزگار سے متعلق مطالبات پر حکومت سے صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔