یہ پریم مول لیا‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز، آیوشمان-شاروری کی کیمسٹری بنی خاص

تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سورج بڑجاتیہ کی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کا پہلا گانا اور ٹائٹل ٹریک ریلیز ہو گیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور شاروری واگھ کی اداکاری سے سجی یہ فلم محبت، شادی، رشتوں اور ہندوستانی ثقافت کے جذبات کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔ یہ ایک خاندانی-رومانوی کہانی ہے۔ راج شری پروڈکشنز اور مہاویر جین فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ٹائٹل ٹریک کو حال ہی میں ممبئی کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لانچ کیا گیا۔
ٹائٹل ٹریک کو شریا گھوشال اور نہال تورو نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کی موسیقی ہِمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کینغمہ نگار کمار ہیں۔ گانے کی لانچنگ کے موقع پر ہِمیش ریشمیا نے لائیو پرفارمنس بھی دی۔ گانے میں محبت اور رشتوں کے جذبات کے ساتھ خاندانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔