مہوا ڈینٹل کیئر کی جانب سے مفت اورل ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد

تاثیر 21 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور وقتاً فوقتاً معائنہ ضروری: ڈاکٹر محمد احسان
مہوا /ویشالی (شرافت خان): مہوا ڈینٹل کیئر، نیمتلا چوک، پرانی بازار، دیسری روڈ، مہوا کے زیرِ اہتمام مہوا بلاک کے بھدوَاس واقع اسپیڈ اَپ کلاسیز میں مفت اورل ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں منہ اور دانتوں کے امراض کے ماہر، کاسمیٹولوجسٹ و اطفال کے ماہرِ امراض ڈاکٹر محمد احسان نے بڑی تعداد میں موجود لوگوں کے منہ اور دانتوں کا معائنہ کیا۔ مفت طبی جانچ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خواتین و مرد حضرات کی بڑی تعداد کیمپ میں پہنچی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد احسان نے لوگوں کو دانتوں اور منہ کی صفائی ستھرائی کے تئیں بیدار کرتے ہوئے کہا کہ دانتوں کی باقاعدہ صفائی نہایت ضروری ہے۔ صحت مند دانتوں کے لیے ہر شخص کو وقتاً فوقتاً دانتوں کا معائنہ بھی کرانا چاہیے، تاکہ کسی بھی ممکنہ بیماری یا پریشانی کی بروقت نشاندہی کرکے مناسب علاج کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اورل ہیلتھ یعنی منہ اور دانتوں کی صحت کا انسان کی مجموعی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ اس لیے دانتوں کی دیکھ بھال، باقاعدہ صفائی اور منہ کی حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
مفت اورل ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کے انعقاد سے مقامی لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ موجود افراد نے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفت طبی جانچ پروگراموں سے عام لوگوں کو صحت سے متعلق مسائل کی بروقت جانکاری ملتی ہے اور ماہرین سے ضروری طبی مشورہ لینے میں بھی سہولت ہوتی ہے۔
کیمپ کے دوران لوگوں کو دانتوں اور منہ کی صحت سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئی اور حفظانِ صحت کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ پرکاش کمار، معظّم سرکار، محمد ارشاد، محمد آصف، دیو کمار چودھری، راہل پاسوان، کنڈن کمار (ایڈووکیٹ)، پرمود کمار سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔