ضلع کانگرس بھون دیپ نگر میں کانگرس پارٹی کی ممبر شازی تقریب کا انعقاد کیا گیا

تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم ) ضلع کانگریس دفتر دیپ نگر، بھاگلپور میں کانگریس پارٹی کے نظریات سے متاثر ہو کر، جناب چندر کشور ساہو (سابق جدیو ضلعی خزانچی اور سابق بھاگلپور اسمبلی امیدوار) نے اپنے تقریباً 15-20 حامیوں کے ساتھ بھاگلپور ضلعی کانگریس انچارج راہل سنگھ چوہان اور صوبائی نمائندہ بہار پردیش کانگریس محمد شارق خان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ چندر کشور ساہو نے کہا کہ میں ایک وکیل ہوں اور اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکا ہوں کہ ملک میں ایک طبقہ ایسا ہے جو مسلسل جمہوریت اور آئین کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسے بچانے کے لیے محترم راہل گاندھی جی سڑک سے ایوان تک مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی جدوجہد، نظریات، سیاسی بصیرت اور کانگریس پارٹی کے منشور سے متاثر ہو کر میں نے کانگریس کے ساتھ جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔”بھاگلپور ضلعی کانگریس انچارج راہل سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ شمولیت بھاگلپور میں کانگریس تنظیم کی توسع اور پارٹی کے ساتھ نئے سیاسی و سماجی کارکنوں کے جڑنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔رکنیت حاصل کرنے والے افراد میں چندر کشور ساہو، چندن راج، نہال شاہ، اشیش کمار ساہو، بھارت کمار ساہو، گلشن راج، ترلوکی ناتھ، شبنم دیوی، اجے آنند، آرین راج، وشنو کمار ساہو، امیت کمار ساہو، ساگر کمار ساہو، وکاس کمار ساہو اور راجیو آنند۔موقع پر موجود اہم شخصیات میں صوبائی نمائندہ بہار پردیش کانگریس محمد شارق خان، انامیکا شرما، گردھر رائے، مظفر احمد، روی، یوتھ کانگریس ضلعی صدر وشال کمار، سمت کمار ساہو، رنویر شرما، من موہن جوشی، ریحان تسلیم، صفا بخش، پرشانت بنرجی، امن کمار مناٹھی، طارق انصاری اور دیگر سینئر و نوجوان کانگریسی کارکنان۔