کٹیہار جنکشن کے اردو سائن بورڈ پر املا کی غلطی، اصلاح کا مطالبہ

تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کٹیہار (عمر مرشد) 15 اکتوبر 2026
: بہار کے اہم ریلوے سٹیشنوں میں شمار ہونے والے کٹیہار جنکشن کے استقبالیہ بورڈ پر اردو املا کی غلطی سامنے آئی ہے۔ بورڈ پر لفظ „استقبال“ کی جگہ „استکبال“ لکھا گیا ہے، جس سے ریلوے انتظامیہ کی توجہ اور اردو کے درست استعمال پر سوال اٹھتے ہیں۔
بہار کی دوسری سرکاری زبان اردو ہے، ایسے میں اہم عوامی مقامات پر اردو عبارت کی درستگی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس غلطی کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
اردو کے صحافی ماسٹر عثمان غنی نے کہا کہ کٹیہار جنکشن کے بورڈ پر اردو املا کی غلطی افسوس ناک ہے۔ ریلوے انتظامیہ کو فوری اصلاح کرنی چاہیے اور اردو زبان کے احترام کا خیال رکھنا چاہیے۔