کناٹ پلیس میں سی جے پی کے مجوزہ احتجاج پردہلی ہائی کورٹ سے پابندی لگانے کا مطالبہ

تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 15 اکتوبر: دہلی ہائی کورٹ میں کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں 16 اکتوبر کو ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کے مجوزہ احتجاجی مظاہرے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے سے متعلق ایک عرضی کا ذکر کیا گیا۔
سینئر وکیل سچن پوری نے قائم مقام چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ احتجاج پر روک لگانا ضروری ہے۔ اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ اس معاملے پر سماعت کرے گی۔
عدالت میں عرضی کا ذکر کرتے ہوئے سچن پوری نے دلیل دی کہ کناٹ پلیس احتجاجی مظاہروں کے لیے مقررہ مقام نہیں ہے۔ اس بار مظاہرہ کناٹ پلیس کے عین وسط میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تاجروں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سی جے پی نے 16 اکتوبر کو کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل 13 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے تاجروں، خوانچہ فروشوں اور وکلا کی جانب سے دائر عرضیوں پر مرکزی حکومت سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا تھا۔ ان عرضیوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی دارالحکومت میں مقررہ معیاری طریق? کار (ایس او پی) کے مطابق احتجاجی مظاہروں کو منضبط کیا جائے۔