تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 15 اکتوبر : اداکار منوج باجپائی کی آنے والی پولیس ڈراما ایکشن تھرلر فلم ’غضب رات‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ریتیش شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر نیرج پانڈے ہیں۔ ابتدا میں اس فلم کا نام ’گھوس خور پنڈت‘ رکھا گیا تھا، لیکن تنازع پیدا ہونے کے بعد اس کا عنوان تبدیل کر دیا گیا۔ یہ فلم سینما گھروں کے بجائے براہِ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ اس کا پریمیئر 23 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔
ٹریلر میں منوج باجپائی ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں، جو دہلی کے کناٹ پلیس میں چھاپہ مارنے پہنچتے ہیں۔ اسی دوران ایک نوجوان خاتون کا قتل ہو جاتا ہے اور معاملے کی تفتیش آگے بڑھنے کے ساتھ کئی چونکا دینے والے راز سامنے آنے لگتے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ہی رات میں پیش آنے والے واقعات اور قتل کی گتھی سلجھانے کے گرد گھومتی ہے۔

