تاثیر10 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 10 اکتوبر:بہار کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے اردو-بنگلہ ٹی ای ٹی کامیاب اساتذہ کی خدمات ختم کرنے کا معاملہ اب سیاسی سطح پر بھی اٹھنے لگا ہے۔ کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد جاوید ا?زاد نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر متاثرہ اساتذہ کی خدمات بحال کرنے اور برطرفی کے حکم پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے ہزاروں اساتذہ کے خاندانوں کے سامنے معاشی اور سماجی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے حساس معاملے میں حکومت کو انسانی ہمدردی کے ساتھ مناسب حل نکالنا چاہیے۔
رکن پارلیمنٹ نے خط میں ذکر کیا ہے کہ بہار کے مختلف سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے اردو-بنگلہ ٹی ای ٹی کامیاب اساتذہ کی تقرری محکمہ جاتی نوٹیفکیشن نمبر 1769، مورخہ 24 نومبر 2014 کے تحت کی گئی تھی۔ اب پرائمری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے خط نمبر 2853، مورخہ یکم اکتوبر 2026 کی بنیاد پر ان کی خدمات ختم کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے، جس سے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔ڈاکٹر جاوید ا?زاد نے معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ کے لیے متعلقہ محکمہ جاتی ریکارڈ اور عدالتی احکامات کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے جائزے کی مدت کے دوران ضابطے کے مطابق برطرفی کی کارروائی روکنے اور متاثرہ اساتذہ کو عبوری راحت دینے پر بھی غور کرنے کی درخواست کی ہے۔

