پولیس نے تقریبا دو کروڑ روپے قیمت کی ایک کلو ہیروئن کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون کو کیا گرفتار

تاثیر10 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

 بھاگلپور( منہاج عالم )
بھا گلپور پولیس نے ناتھ نگر تھانہ علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً  2 کروڑ روپے قیمت کی 1 کلو اسمیک (ہیروئن) کے ساتھ املیش یادو اور کاجل دیوی کو گرفتار کیا۔  ناتھ نگر  تھانہ کے بابو ٹولا میں املیش یادو کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے 1 کلو ہیروئن برآمد کی، جس کی بازار میں قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔۔ مذکورہ باتوں کی جانکاری سیٹی ایس پی اتو لیش جھا نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی  ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پرمود کمار یادو کی ہدایت پر نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم” صحت مند نوجوان صحت مند بھاگلپور کے تحت عمل میں آئی۔  بھاگلپور پولیس کے ذریعہ ہذا مہم لگاتار چلائی جا رہی ہے۔، سٹی ایس پی نے بتایا کہ ناتھ نگر  تھانہ کے تحت پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ حلقہ کے بابو ٹولہ میں املیش یادو  اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ مل نشیلی ایشیا۶  ہیروئن کا خرید فروخت کر رہے ہیں۔اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سینیئر ایس پی پرمود کمار یادو کے ہدایت اور سیٹی ایس پی اتولیش جھا کی نگرانی میں ایس ڈی پی او 2-  ناتھ نگر تھانہ انچارج اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے املیش یادو کے گھر پر چھپا ماری کرنے پہنچی تو پولیس کو دیکھتے ہی کچھ لوگ گھر سے باہر نکل کر بھاگنے لگے لیکن پولیس  اہلکاروں نے پیچھا کرتے ہوئے دوڑ کر پکڑ لیا۔ اس کرم میں جب املیش یادو کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایک کلو ہیروئن کے ساتھ املیش یادو اور کاجل دیوی کو باقاعدہ گرفتار کیا۔  سیٹی ایس پی نے بتایا کہ مقدمہ درج کر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔پولیس چھاپہ مار ٹیم میں ناتھ نگر کے ایس ایچ او پرمیشور سہنی سب انسپیکٹر وکاش کمار جتندر کمار  اور دیگر پولیس و ڈی آئی یو کے اہلکار شامل تھے۔