تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سری نگر، 29 اکتوبر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو سماج کے تمام طبقات سے نشے سے پاک جموں و کشمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو ’’کسی بھی حال میں‘‘ منشیات کی لت میں مبتلا نہیں ہونے دیں گے۔ وہ سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس کی سائیکلنگ مقابلے ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا: ’’آج اس موقع پر میں نشہ مکت جموں و کشمیر کے سنگین مسئلے پر کام کرنے کی بھی آپ سب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں۔ ملک کے وزیر داخلہ نے ابھی یہ عزم کیا ہے کہ ملک کو 2029 تک نشے سے پاک بنایا جائے گا۔ ہمارا عزم بھی اتنا ہی پختہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو کسی بھی حال میں نشے کی گرفت میں جانے نہیں دیں گے۔‘‘

