ہماچل پردیش میں سال کے 175 دن موسم کی شدت کا سامنا، سی ایس ای کی رپورٹ میں انکشاف

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 05 نومبر: ہماچل پردیش میں اس سال موسم کی شدت کا سلسلہ کسی ایک سیزن یا چند دنوں تک محدود نہیں رہا۔ جنوری سے ستمبر کے درمیان تقریباً 175 دن ایسے رہے، جب ریاست میں موسم سے متعلق سنگین واقعات پیش آئے۔ ملک کی ریاستوں میں اتر پردیش کے ساتھ ہماچل پردیش اس معاملے میں سب سے آگے رہا۔ یہ انکشاف سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرنمنٹ (سی ایس ای) کی ’کلائمیٹ انڈیا 2026‘ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں اس سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 273 میں سے 92 فیصد دن ایسے رہے، جب کہیں نہ کہیں موسم سے متعلق سنگین واقعات پیش آئے۔ ہماچل پردیش اور اتر پردیش میں تقریباً 64 فیصد دنوں میں اس طرح کے واقعات درج کیے گئے۔
رپورٹ میں ہماچل پردیش سے متعلق سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ وہاں موسم سے متعلق سنگین واقعات کا سلسلہ کافی طویل رہا۔ تقریباً 175 دنوں تک ایسے واقعات کا پیش آنا ظاہر کرتا ہے کہ موسم کی شدت کا اثر کسی ایک دور تک محدود نہیں رہا۔