تاثیر7 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دہرادون، 7 نومبر: اتراکھنڈ کے سابق وزیر ہَرَک سنگھ راوت پر جنسی استحصال اور اپنے بیٹے کا والد ہونے کا الزام لگانے والی اندرا دیوری عرف جینی نے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ کے روز اتراکھنڈ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جینی نے بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں، تب ان کا جنسی استحصال کیا گیا تھا۔ انہوں نے ہَرَک سنگھ راوت پر عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آسام سے دہرادون آئی تھیں اور یہاں گرین چوک کے قریب ایک ایس ٹی ڈی بوتھ پر کام کرتی تھیں۔ اسی دوران ان کا رابطہ ہَرَک سنگھ راوت سے ہوا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعد میں انہیں راج پور روڈ پر واقع ناری نکیتن کے ذہنی امراض کے اسپتال میں رکھا گیا، جہاں ان سے زبردستی دستاویزات پر دستخط کرائے گئے۔

