تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہدایت کے مطابق ضلع میں اپریشن مسکان چلایا جا رہا ہے جس میں گمشدہ موبائل برامد کر اس کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا جاتا ہے ،تازہ معاملے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمود کمار یادو کی ہدایت اور سٹی ایس پی اتولیش جھا کی نگرانی میں ڈی آئی یو ٹیم نے تکنیکی اور سائنسی تحقیق کا استعمال کرتے ہوئے لگاتار کوششوں سے یہ موبائل برآمد کیے۔ سٹی ایس پی نے اتولش جھا نے آپنے دفتر میں تصدیق کے بعد گمشدہ 60 موبائل ان کے اصل مالکان کے سپرد کیا۔ گم شدہ موبائل دوبارہ ملنے مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھاگلپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

